خلفاء راشدین کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے نمونہ عمل ہے ،شاہ عبد الحق

ہفتہ 8 اگست 2020 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ص کی حیات طیبہ ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مشعل راہ اور مسلم حکمرانو ں کے واسطے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کو اسوہٴ عثمانی سے سبق حاصل کرنا چاہئے ،حضر ت عثما ن غنیص نے اپنا مال ملک و ملت کے لئے وقف کیا لیکن آج حکومت ملک و قوم کو لوٹنے کے لئے حاصل کی جاتی ہے۔

انہوں نے امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہا دت کی مناسبت سے میمن مسجد میں بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالنورین عثمان غنیصکی امتیا زی شان ہے کہ حضور ا نے ا پنی دو صا حبزادیا ں آپ کے نکا ح میں دیں اور اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دے کر بیت رضوان کا شرف عطا کیا۔

(جاری ہے)

شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام کا بدترین المیہ ہے کہ آج مسلمان حکمرانوں کی بزدلی اور کمزوری کے سبب پوری دنیا میں امت مسلمہ ظلم و جبر کاشکار ہے ۔

مسلم امہ کی فلاح و بہبود کے لئے خلیفہ سوم عثمان غنی صنے انگنت فلا حی منصوبے پا یہٴ تکمیل تک پہنچائے قرآن کریم کی کتابی صورت میں ترویج و اشاعت ان کا بڑا کا رنا مہ اور قیا مت تک کیلئے مسلما نو ں پر احسان عظیم ہے ۔جما عت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد مدارس اور شہر کے دیگر مقامات پر محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام خصوصاً مولانا ابرار احمد رحمانی ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادر شیرازی،علامہ نسیم احمد صدیقی،علامہ کامران قادری، مفتی ناصر خان،مفتی بلال قادری،مولانا الطاف قادری،مولانا شوکت سیالوی،علامہ راشد رضوی،مولانا عاشق سعیدی،نے خلیفة الرسول کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عثمان غنی ص شر م و حیا کے پیکر اپنی سخا وت و فیا ضی میں بے مثال تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں