eکراچی،فیروز بنگالی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 25 اکتوبر 2020 00:00

*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) نارتھ ناظم میں فیروز بنگالی کے قتل میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا جبکہ مقتولہ کے والد نے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 19اکتوبر کو نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جسکے نتیجے میں فاطمہ بنت شیخ محمد فیروز جاں بحق ہو گئی تھی۔

نارتھ ناظم آباد پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان بلا ل مسیح ورف بلی اور شکیل کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم چورنگی پر واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر گرفتار کر کے انکے قبضے سے تیس بور پستول ،موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،پولیس نے بتایا کہ کے ایم سی کی سرکاری جیکٹ نے قاتلوں کو پکڑوا دیا ،گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے ایم سی ملازمین کے بیٹے ہیں ،پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی نہیں بلکہ اسٹریٹ کرائم کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بورڈ آفس کے قریب چار لڑکیوں کو گاڑی میں جاتے دیکھا جن میں سے ایک لڑکی موبائل فون پر بات کر رہی تھی ،ملزمان لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہوئے بلاک اے نارتھ ناظم آباد تک آئے ،ملزم شکیل موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ بلال عرف بلی پیچھے بیٹھا تھا ،ملزم بلال نے اپنے والد کی کے ایم سی کی جیکٹ پہن رکھی تھی ،بلال جیسے ہی واردات کے لیے موٹر سائیکل سے اترا لڑکی نے گاڑی چلا دی۔غصے میں اگر ملزم بلال نے فائر کھول دیا جو لڑکی کو لگاجس کے بعد دونوںملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ مقتولہ کے والد نے قتل کا مقدمہ اپنے داماد وحید اللہ کے حلاف درج کروایا تھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں