15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے کیس میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 19 جون 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 15 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے کیس میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا عدالت نے ملزم عبداللہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے پولیس سے ملزم سے تفتیش کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق ملزم پر 15 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے ملزم نے بچے کے ساتھ زیادتی کر کے اس کی ویڈیو بنائی ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں