کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کے دوسرے دن ملیر، ایئرپورٹ اور دیگرعلاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کردیا کراچی میں 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کے دوسرے دن ملیر ایئرپورٹ، صدر اور برنس روڈ پر بارش ہوئی، ناظم آباد اور اطراف میں آندھی اور بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ایک اور الرٹ جاری کیا ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس دوران تیز اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اور طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے محکمہ موسمیات نے میرپورخاص، بدین، تھر پارکر، ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، اور مٹھی کے علاوہ حیدر آباد میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ قلات، خضدار اور لسبیلہ میں 28 ستمبر سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے موجودہ سسٹم کے تحت مزید بارشیں بھی ہوں گی، موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں