یتیم کے سرپردست شفقت رفاقت رسولؐ اور جنت کا حصول بھی ہے،محمد حسین محنتی کا آغوش گلشن معمار کا دورہ

آغوش سینٹر کو مثالی ادارہ اور بچوں کی مثالی ومعیاری تعلیم وتربیت کا اہتمام کیا جائے،امیرجماعت اسلامی سندھ

منگل 28 ستمبر 2021 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے الخدمت کے تحت گلشن معمار کراچی میں قائم آغوش سینٹر کا دورہ کیا، کوآرڈینیٹر عنایت اللہ اسماعیل نے خوش آمدید کہا اور پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 20 کروڑ کی لاگت سے قائم ہونے والے آغوش سینٹر میں ابتدائی طور پر50بچوں سے آغاز کیا جا رہا ہے ،فی بچے کی تعلیم وتربیت اوررہائش پر ماہانہ 12000ہزاراکے اخراجات ہوں گے۔

ملک بھر میں الخدمت کے تحت یتیم بچوں کے لیے یہ15واں سینٹر ہے جہاں کے بچے نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔محمد حسین محنتی نے آغوش کے تعمیراتی کام اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کرنے کے موقع پر منتظمین پر زور دیا کہ آغوش سینٹر گلشن معمار کو ایک مثالی ادارہ بناکر بچوں کی مثالی ومعیاری تعلیم وتربیت کا اہتمام کیاجائے۔

(جاری ہے)

الخدمت کے تحت اہل خیر حضرات کے تعاون سے قائم ہونے والا آغوش سینٹر ایک اہم کارنامہ اور قابل تحسین قدم ہے کیونکہ یتیم بچے کے سر پر دست شفقت رکھنا رفاقت رسولؐ اور جنت کا حصول بھی ہے۔

انہوں نے کہ کہاکہ انسانیت کی خدمت خاص طور پر مجبور و بے سہارا لوگوں کی مدد اوریتیم بچوں پر شفقت رب کی رضا کا بھترین ذریعہ ہے۔جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے علاوہ ہالا مٹیاری میں بھی آغوش سینٹر بنا رہی ہے جس کاکام بھی آخری مرحلہ میں داخل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں