کراچی سمیت پورا ملک کسی بھی قسم کی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کسی بھی قسم کی دہشتگردی ہمیں سرکار دو عالم ؐ کا جشن ولادت منانے سے نہیں روک سکتی،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ عید میلاد النبی ؐ کے ریلیوں،جلوسوں اور جلسوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،کراچی سمیت پورا ملک کسی بھی قسم کی دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا،عید میلاد النبی ؐ عیدوں کی عید ہے سرکار دو عالم ؐ کی ولادت کے سبب ظلمتوں اندھیروں کے بادل چھٹ گئے انسانیت جو سسک رہی تھی اسے قرار آگیا،دور جہالت ختم اور بچیوں وخواتین کو اعلی مقام مل گیا،پاکستان سنی تحریک کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی 11ربیع الاول بعد نماز عشا عظیم الشان میلاد ریلی لیاقت آباد ڈاکخانہ سے برآمد ہوگی اور کھاادر چھٹن شاہ بابا کے مزار پر اختتام پذیر ہوگی،عاشقان رسول اس عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کریں،عید میلاد النبی ؐ کو شایان شان طریقے سے منائیں گے،کسی بھی قسم کی دہشتگردی ہمیں سرکار دو عالم ؐ کا جشن ولادت منانے سے نہیں روک سکتی،عشق نبیؐمیں جینا مرنا ہمارے اکابرین کا شیوہ رہا ہے ہم اپنے کابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سر بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی میں جشن ولادت رسول ؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں سرکار دو عالم ؐ کے چاہنے والے انفرادی اور اجتماعی طور پر جشن ولادت منانے کی تیاریوں میں مشغول ہیں ہر سو عمارتیں اور میناریں جگمگا رہی ہیں سبز پرچموں کی بہار ہے جو یہود ونصاری کو پیغام ہے کہ تمھارے گستاخانہ عمل،تمھاری دہشتگردی تمھارا ظلم وبربریت ہمیں اپنے آقاؐسے محبت کے اظہار سے نہیں روک سکتیں ہم غلامان مصطفی رحمت اللعالمین سبز پرچم ہاتھوں میں تھامے دورود سلام کی صداں میں محبت کا اظہار کرتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں