د*الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال اسمارٹ فون سے بھی آسان ہے،حسان خاور

ڑ* گر انتخابی نتائج پر شک ہو تو بیلٹ باکس کھلوا لیں، ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 28 نومبر 2021 18:50

ک*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال اسمارٹ فون سے بھی آسان ہے۔ اگر انتخابی نتائج پر شک ہو تو بیلٹ باکس کھلوا لیں" یہ بات پروگرام کے مہمان خصوصی پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز کہی۔ وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ووٹوں سے فائدہ اٹھانے والے ٹیکنالوجی اور شفاف انتخابات سے گھبرارہے ہیں۔

انتخابات تحریک انصاف نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرانا ہے۔

(جاری ہے)

صحافت کے شعبے سے منسلک طالبات کو آخر میں حسان خاور نے سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور ویمن میڈیا سینٹر کی کاوشوں کا سراہا۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی اس تربیتی نشست کا موضوع "آزادی اظہارِ رائے اور ریلائبیلیٹی آف ڈیجیٹل میڈیا لینڈاسکیپ" تھا۔ جس میں خواتین صحافیوں اور شہر کی بڑی جامعات کی طالبات نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد میڈیا سے منسلک طالبات کی تربیت اور عملی میدان میں آنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ تاکہ دیگر شعبہ جات کی طرح صحافت میں بھی خواتین صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لوہا منوا سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں