قدیم عمارت کے گودام سے مدفون اسلحہ کی برآمدگی کیس میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) اولڈ سٹی ایریا بھیم پورا میں قدیم عمارت کے گودام سے مدفون اسلحہ کی برآمدگی کے کیس میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا، تینوں افراد سے عمارت اور عمارت سے ملنے والے اسلحے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیپئر تھانے کی حدود بھیم پورا میں عمارت سے اسلحہ برآمدگی کے کیس میں انوسٹی گیشن پولیس نے تین افراد گرفتار کر لیا،گرفتار افراد کا تعلق عمارت سے ہے،گرفتار افراد میں سلیم، فیضان اور شفیق شامل ہیں جو کہ 1984 سے بلڈنگ کا نظام دیکھ رہے تھے،موجودہ نظام بلڈنگ کا گرفتار ملزم فیضان دیکھ رہا تھا، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی مدد سے ماضی میں عمارت ملازمین کو بھی بلایا جائے گا،ملزمان سے اسلحہ کے حوالے سے پوچھا جائے گا،ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ بھیلیا جائے گا،گرفتار ملزمان اسلحہ کے زمہ دار ہیں یا نہیں تفتیش میں فیصلہ ہوگا۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں