نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینامقصد ہے،میر محمدیاسین

ہفتہ 22 جنوری 2022 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) مہران اوئرنیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام سندھ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے NOWC این او ڈبلیو سی ٹریننگ ہال شارع فیصل میں کراچی کے نوجوانوں کے لئے تین روزہ سوک ایجوکیشن یوتھ فارسوک انگیچمینٹ کے عنوان سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 25 نوجوانوں نے شرکت کی۔

مہران آرگنائزیشن کے سی ای او ممتاز سماجی شخصیت میر محمد یاسین نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو متحرک کرنا ہے تاکہ وہ اپنی سماجی ذمہ داریاں محسوس کرکے ملک اور قوم کی ترقی میں بھرپورحصہ لیں، اس ورکشاپ ہال میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی نمائندگی موجود ہے، ہمارا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دینا ہے، معاشرے کے نوجوانوں کوذمہ دارشہری بنانے مہران اوئرنیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام سندھ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے NOWC این او ڈبلیو سی ٹریننگ ہال شارع فیصل میں کراچی کے نوجوانوں کے لئے تین روزہ سوک ایجوکیشن یوتھ فارسوک انگیچمینٹ کے عنوان سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 25 نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہران آرگنائزیشن کے سی ای او ممتاز سماجی شخصیت میر محمد یاسین نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو متحرک کرنا ہے تاکہ وہ اپنی سماجی ذمہ داریاں محسوس کرکے ملک اور قوم کی ترقی میں بھرپورحصہ لیں، اس ورکشاپ ہال میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی نمائندگی موجود ہے، ہمارا مقصد نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دینا ہے، معاشرے کے نوجوانوں کوذمہ دارشہری بنانے کے لیے مہران آرگنائزیشن پوری قوت کے ساتھ کراچی کے شہری اور دیہی علاقوں میں کام کر رہی ہے، ہم اپنے بہن بھائیوں کو معاشرے میں اچھا مقام دلوانے کے لیے مختلف پروگرام کرتے آ رہے ہیں،حالیہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک اچھی اور مثبت کڑی ہے جس کے مستقبل میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے، شہر قائد کے نوجوانوں میں علم اورہنر کی کوئی کمی نہیں ہے ان کی سپورٹ اور گائیڈ کرکے ہم انہیں بہت آگے لے جا سکتے ہیں ۔

تربیتی ورکشاپ میں ممتاز شخصیات اورماہرین تعلیم عبدالحمید ڈیپلائی، عبدالجبار آفریدی، عبدالستار آفریدی، تنویر حسین، آمنہ ایمان اور اشفاق احمد نے بھی سیشن لیے۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز تعلیم دان عبدالحمید ڈیپلائی نے کہا کہ نوجوان جب تک اپنی ذمہ داری اور لیڈرشپ محسوس کرکے آگے نہیں آئیں گے اور جب تک نوجوان اپنی سوک ذمہ داری نہیں نبھائیں گے تب تک کراچی شہر کی ترقی نامکمل ہے۔

آمنہ ایمان نے کہا کہ اس سہ روزہ ورکشاپ کے بعد اس کے تحت تین علاقوں میں کمیونٹی یوتھ آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور یہی تربیت یافتہ نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں 25 پچیس لوگوں کو تربیت دیں گے، جس سے یہ سلسلہ مزید آگے چل پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ کیونکہ تعلیم بانٹنے سے کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہے اور ہم لوگ ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں معاشرے میں سکھانے والے افراد بہت کم ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں