3کراچی،وفاقی و صوبائی حکومتوں کی متعصبانہ سوچ سے نجات اور آنے والی نسلوں کے محفوظ و روشن مستقبل کیلئے جنوبی سندھ صوبے کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ،عارف اعظم

منگل 25 جنوری 2022 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے سیکر یٹری جنرل عارف اعظم نے آفاق احمدکی رہا ئشگاہ پر ناظم آباد سے آئے مہاجر اکابرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے باسیوں کو سرکاری ملازمتوں سے علیحدہ کرنے کے بعد معاشی، تعلیمی اور اقتدار کے ایوانوں سے بے دخل کرنے کا مقصد شہر پر غیر مقامی افراد کا تسلط قائم کرنا ہے اورمقامی افراد انکے بنیادی حقوق سے محروم کرکے مایوسی کے اندھیروں میں جھونکنے کی سازش ہے جسے کسی طور کامیاب ہونے نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی متعصبانہ سوچ سے نجات اور آنے والی نسلوں کے محفوظ و روشن مستقبل کیلئے جنوبی سندھ صوبے کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے جوکہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کر سکتا، جس کیلئے تمام قوم کومتحدکرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کی بقاء و اتحاد کیلئے کسی کے بھی درپر جانا پڑا جائینگے اور ہر فرد میں اس احساس کو بیدار کرینگے کہ قوم کے اتحاد میں ہی سب کی بقاء وبہتری ہے جس کیلئے ملاقاتوں اور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان سے درخواست ہے کہ مہاجر قوم سے تعلق رکھنے والے ہر فردتک آفاق احمد کا پیغام پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں جس میں انہوںنے کہا کہ جنوبی سندھ صوبے کے قیام کیلئے تمام مہاجر قوم کو مہاجر پرچم تلے متحدو منظم ہو نے کی درخواست کی ہے کیونکہ یہ وقت شکوے گلے کا نہیںاور نا ہی ذاتی رنجشوں میں الجھنے کا ہے یہ وقت اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا ہے جوقوتیں مہاجر قوم کو تقسیم اور اقلیت کا طعنہ دے رہی ہیں ، انہیں پیغام دینا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں