kکراچی ،نیشنل اسٹیڈیم اور اورنگی ٹاؤن میں آگ لگ گئی

ٓ فائر بریگیڈ کی ایک فائرٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی، کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

~ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) نیشنل اسٹیڈیم اور اورنگی ٹاؤن میں آگ لگ گئی ،تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کام کے دوران آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی ایک فائرٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھادی، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے 2 فائرٹینڈر روانہ کئے گئے جن کی مدد سے آگ کو دوسری دکانوں کی طرف بڑھنے سے روکتے ہوئے بجھادیا گیا۔جنرل اسٹورمیں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا لیکن آس پاس کی دیگر دکانیں محفوظ رہیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں