سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 4 مئی 2024 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کاٹی کے نومنتخب صدر اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین بھی موجود تھے۔ کاٹی کے صدر نے سندھ فوڈ اتھارٹی کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون کو مذید بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی اور صدر کاٹی نے کلیدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اداروں کے مابین کولیبریٹو ریگولیشن، انفارمیشن شیئرنگ، کیپیسٹی بلڈنگ، کمپلائنس اسسٹنس، اور نمائندگی، رسک مینجمنٹ اور انوویشن کے فروغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے کہا کہ اس مضبوط شراکت داری کا مقصد صحت عامہ کے تحفظ، فوڈ سیفٹی اور فوڈ انڈسٹری کے اندر معاشی ترقی کے مشترکہ اہداف حاصل کرنا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں