کراچی پولیس کارروائی،کچی شراب سپلائی میں ملوث ملزم سمیت 2 گٹکا وماوا سپلائرز گرفتار

اتوار 26 مارچ 2023 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے کچی شراب سپلائی میں ملوث ملزم سمیت 2گٹکا اورماوا سپلائرز کو گرفتارکر لیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملزمان کی شناخت ضمیر،وسیم اور ارشد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی اور عیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے 36لیٹر کچی شراب سمیت 17کلو گرام گٹکا اورماوا بھی برآمدکیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان عادی اورپیشہ ور ہیں، ملزم ضمیر کچی شراب صفورا گوٹھ سے لاکر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا کرتا تھا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں