کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات،تاجر کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا

ملزمان نے واردات کی، 2 ملزمان پیچھا کررہے تھے، اتنی بڑی رقم شہری لیکر نکلا تھا، ممکنہ طور پر مخبری کی گئی،ایس ایس پی کیماڑی

جمعہ 19 اپریل 2024 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ہوئی ، جس میں تاجر کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائیٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب ڈکیتی کی بڑی وار دات ہوئی ، جس میں ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔ڈاکوؤں نے موبائل فون شاپ کے باہر تاجر کو لوٹا اور ایک کروڑ نقدی سمیت 21 نئے موبائل فون چھینے۔

سائٹ اے پولیس نے مقدمے کے اندراج کیلئے متاثرہ شخص کا بیان قلمبندکرلیا ، متاثرہ شہری بخت شیر نے بتایا کہ مجھ سے ایک کروڑ روپے اور 21 موبائل فون چھینے گئے، چھینے گئے موبائل فونزکی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان کے مطابق 4 ملزمان نے واردات کی، 2 ملزمان پیچھا کررہے تھے، اتنی بڑی رقم شہری لیکر نکلا تھا، ممکنہ طور پر مخبری کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کیماڑی نے مزید کہا کہ ایک کروڑ رقم کا دعوی مشکوک لگ رہا ہے، ملزمان نے کچھ دور جاکر ہوائی فائرنگ کی جس سے واقعہ مزیدمشکوک بنا۔متاثرہ تاجر نے کہا ایک کروڑنقدی اور اکیس نئے موبائل فون لیکر ڈاکو فرارہوگئے، موبائل فونز کی مالیت دس لاکھ روپے تھی ۔علاقہ مکینوں نے واردات کے خلاف سڑک بندکرکے احتجاج بھی کیا۔علاقہ مکینوں نے واردات کے خلاف سڑک بندکرکے احتجاج کیا ، احتجاج میں پی ٹی آئی رہنمامحمدشبیرقریشی اوردیگرکی بھی شرکت کی۔محمدشبیر قریشی نے کہا کہ سائٹ ایریا میں ایک ہفتہ میں یہ ڈکیتی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے، متعلقہ پولیس کی ناکامی ہے، ڈاکوں کو فوری گرفتارکیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں