سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس کانفرنس (کل)حیدرآباد میں ہوگی

جمعہ 19 اپریل 2024 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس کانفرنس (کل)حیدرآباد میں ہوگی، پارٹی ترجمان خواجہ نوید کے جاری اعلامیے کے مطابق ایس یو پی کی جانب سے کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کانفرنس کا عنوان سندھ کو درپیش خطرات اور چیلنجز ہے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دے رکھی ہے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی زیر صدارت سندھ نیشنل کانفرنس میں موجودہ حالات میں پاکستان کے وفاق کے اندر سندھ کو درپیش مسائل اور خطرات کی نشاندہی کیجائے گی اور مستقبل کی حکمت عملی جوڑنے کے لئیے متفقہ فیصلہ ہو گا، ایک روزہ سندھ نیشنل کانفرنس صبح 10:30 بجے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں