سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس کانفرنس (کل) بروز ہفتہ حیدرآباد میں ہوگی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے زیر اہتمام سندھ نیشنل کانفرنس کانفرنس (کل) بروز ہفتہ حیدرآباد میں ہوگی، پارٹی ترجمان خواجہ نوید کے جاری اعلامیے کے مطابق ایس یو پی کی جانب سے کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کانفرنس کا عنوان سندھ کو درپیش خطرات اور چیلنجز ہے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دے رکھی ہے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی زیر صدارت سندھ نیشنل کانفرنس میں موجودہ حالات میں پاکستان کے وفاق کے اندر سندھ کو درپیش مسائل اور خطرات کی نشاندہی کیجائے گی اور مستقبل کی حکمت عملی جوڑنے کے لئیے متفقہ فیصلہ ہو گا، ایک روزہ سندھ نیشنل کانفرنس صبح ساڑھے دس بجے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں