لانڈھی دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سامنے آگئی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہوئے خود کش دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سامنے آگئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے جسم کے مختلف اعضائ ملے ہیں، دوسرا حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے بیگ برآمد ہوا ہے، جس سے 4 دستی بم، رائفل، گرینیڈ، 3 میگزین ملے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کے بیگ سے پانی کی بوتل اور پیٹرول کی بوتل بھی ملی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی جیب اور ہاتھ سے بھی 2 دستی بم ملے ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برآمد کیا گیا باردودی مواد اور اسلحہ جدید نوعیت کا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں