!کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں،صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی
جمعہ 19 اپریل 2024 21:35
(جاری ہے)
چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام ایسا آفاقی مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ہی امن و سلامتی اور محبت پر قائم ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے دہشت گردی کا نہیں اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ اور انسانوں کے مابین محبت اور خیر سگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے اسلام کا نا م لے کر کوئی بھی گروہ دہشت گردی یا تشدد کا مظاہرہ کرتا ہے تو حقیقت میں وہ اسلام کی خدمت نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام سے ایک انحراف اور شریعت محمدیہؐ میں ایک تحریف کا مرتکب ہے اسلام نے جہاں انسانی جان کی حرمت کااعلان کیا ہے وہیں پہ وضاحت کی ہے کہ فتنہ و فساد برپا کرنے اور انسانوںکا خون بہانے والوں کو معاف بھی نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی ایک وحشیانہ فعل ہے اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوتھا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
گورنر سندھ کا سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ
گورنرسندھ کا چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط، ٹریفک کے بڑھتے مسائل حل کر نے کے لئے تجاویز
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
صدر زرداری کی کراچی کے نجی اسپتال آمد،معمول کے طبی ٹیسٹ کیے گئے، ذرائع
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
گندم کی امدادی قیمتوں پر سبسڈی کا بوجھ عام عوام پر نہیں ڈالاجانا چاہیے، عاطف اکرام شیخ
سی ای او واٹربورڈکی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
کسانوں اور حکومت میں ڈیڈ لاک آئندہ دنوں میں حل ہوجائے گا، محمود مولوی
گجر نالہ متاثرین کامتبادل اور رقم جلد فراہم کرنے کے حکم پراظہار تشکر
تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیںکرسکتی، مرزاعبدالستار بیگ
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر9کا دورہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد