پرانی گاڑی دو نئی لو، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی

منگل 23 اپریل 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاک سوزوکی نے پرانی گاڑی دے کر نئی لینے کی آفر متعارف کروا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ’پرانی دو نئی لو ‘ایکسچینج آفر متعارف کرادی ۔پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی ہیچ بیکس پر دلکش آفرز میں اپنے جاپانی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں پاک سوزوکی نے ان لوگوں کیلئے ایکسچینج بونس کے نام سے پرانی دو، نئی لو آفر کا اعلان کیا ہے جو اپنی پرانی سوزوکی کار کو نئی ویگن آر میں اپ گریڈ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔کمپنی کی پوسٹ میں کہا گیا کہ اپنی پرانی کار کو نئی ویگن آر کے ساتھ تبدیل کرکے لامتناہی خوشی میں اپ گریڈ کریں اور 150,000روپے کے ایکسچینج بونس سے لطف اندوز ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں