رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

بدھ 24 اپریل 2024 12:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) مانو اینی میشن اسٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی پہلی اور منفرد ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کرنے میں جیو فلمز ہمارا شراکت دار ہے۔مانو اینی میشن اسٹوڈیوز کے مطابق یہ شراکت داری ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ ہم جیو فلمز کے ساتھ مل کر اپنی دلکش کہانی کو پورے پاکستان میں اسکرین پر لارہے ہیں۔

میڈیا انڈسٹری میں ’’جیو فلمز‘‘ کی قابل ستائش مہارت اور نمایاں حیثیت کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ تازہ ترین شراکت داری’ ’دی گلاس ورکر‘‘ کو پورے پاکستان کے ناظرین تک پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے میں انتہائی مددگار ہوگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جیو فلمز اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے اور ناظرین نے ہمیشہ انہیں پسند کیا ہے، ان فلموں کی حوصلہ افزائی کی اور جیو فلمز پاکستانی سینما گھروں کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی مشہور اور شاہکار فلمیں جیو فلمز پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں