نیو اور نارتھ کراچی میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

ناگن سے فورکے چورنگی تک متعدد ریسٹورینٹ کیخلاف کارروائی ،گنے کی مشین ،کیبن ضبط کرلی گئیں

بدھ 24 اپریل 2024 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران احمد راجپوت کی زیر نگرانی نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں ناگن چورنگی سے فور کے چورنگی تک تجاوزات کیخلاف دو روزہ بھرپور مہم ،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سینٹرل کامران علوی ،ڈپٹی ڈائریکٹرز یونس خان ، محبوب شاہ و دیگر عملے نے علاقہ پولیس کے ہمراہ یوپی موڑ ، الیون آئی ، سیکٹر الیون کے ، عالم پرائڈ ، مسجد پاور ہائو س چورنگی ،فو ر کے چورنگی ودیگر علاقوں میں متعدد ریسٹورینٹ کے خلاف کاروائی کی گئی پنکچر کے کیبن گنے کی مشینوں ،کیبن ،کائونٹر ،ٹیبل و کرسیاں ودیگر سامان ضبط کرکے کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا کچی وپکی تجاوزات بھی ختم کردی سینئر ڈائریکٹر لینڈ عمران احمد راجپوت نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ تجاوزات کو کسی بھی صورت میں دوبارہ قائم ہونے نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں