غیر قانونی پارکنگ مافیا سے خوفزدہ نہیں‘محمد اسلم خان

پارکنگ کو صدر کوآپریٹیو مارکیٹ سوسائٹی کے حوالے کرنے پر ضمیر عباسی کے مشکور ہیں،سیکرٹری

بدھ 24 اپریل 2024 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) صدر کوآپریٹیو مارکیٹ لمیٹڈ کے سیکریٹری محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ صدر کو آپریٹیو مارکیٹ سوسائٹی کی تیسری منزل کی کار پارکنگ سال2012ء سے صدر کو آپریٹیو مارکیٹ سوسائٹی کے پاس ہے جو 1993ء کے ایگریمنٹ اورمعاہدے کے عین مطابق ہے،پروجیکٹ ڈائریکٹر اور رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ ضمیر احمد عباسی نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا اور 1993ء کے ایگریمنٹ معاہدے کی روشنی میں پارکنگ کو منتخب نمائندوں یعنی صدر کوآپریٹیو مارکیٹ سوسائٹی کے حوالے کرنے حکم جاری کیا ، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں چیئرمین حنیف میمن ، صدر وقار غوری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کام کرنے والے پارکنگ مافیا سے ہم کسی صورت میں خوفزدہ نہیں ہیں اور جو بھی فیصلے کیے جائیں گے کاروباری برادری کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے کار پارکنگ اور صدر کوآپریٹیو مارکیٹ بلڈنگ 247 ممبران و دکانداران کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

کار پارکنگ سوسائٹی کے حوالے ہونے کے احکامات کے بعد پارکنگ مافیا کے سربراہ صلاح الدین اینڈ کمپنی اور عزیز اس کے کارندوں نے ہمارے دکانداروں کے ساتھ مزاحمت کرنے، خوفزدہ کرنے اور ڈنڈوں کے ذریعے دھمکانے اور تالے توڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن پورے شہر کی تاجر برادری نے ایک آواز ہو کر ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمارا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے جس پر ہم کراچی چیمبر سمیت دیگر تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اس کے ساتھ ہم کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید میمن ،حفیظ عزیز ، طلعت محمود ، محمود حامد، شریف میمن ، جاوید شمس ، آصف گلفام ، فہیم نوری کے بھی انتہائی مشکور ہوں ہیں ۔

اس کے ساتھ ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ ، ایس ایچ او پریڈی آغا معشوق کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محمد اسلم خان نے کہا کہ ہمارے کسی شخص کو کسی طرح کا بھی نقصان پہنچایا گیا تو ہم پارکنگ مافیا کے خلاف سخت احتجاج کے ساتھ قانونی کارروائی اور ایف ائی آر درج کرائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں