ایرانی صدر کا دورہ کراچی اختتام پذیر؛ ڈی آئی جی سیکیورٹی کے جوانوں و افسران کو شاباش

بدھ 24 اپریل 2024 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ایرانی صدرابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ کراچی کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے دورہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ایرانی صدر نے اپنے دورے کے دوران مزارِ قائد پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

ایس ایس یو کے 700 کمانڈزبشمول لیڈی کمانڈوزسمیت سیکیورٹی ڈویڑن کے 800 سے زائد افسران واہلکار نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔

کراچی پولیس کے مجموعی طورپر 3847سے زائد اہلکار غیرملکی معززین کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے افسران و جوانوں کو بھرپور لگن، محنت اور دلجوئی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے پر ‘‘شاباشٴْٴْٴْ’’ دی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے کہا کہ پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا کر محکمہ کا وقار بلند کیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں