مثبت اور تعمیری سوچ بہترین معاشرے کے وجود کی ضامن ہے ،صادق عباس عابدی

بدھ 24 اپریل 2024 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ممتاز خطیب مرثیہ نگار ادیب و مصنف علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ مثبت اور تعمیری سوچ بہترین معاشرے کی وجود کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک20میں منعقدہ فکری نشست اور عید ملن استقبالیئہ سے خطاب کے دوران کہی ،تقریب میں جن اہل قلم و دانشور حضرات شریک ہوئے ان میں جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی ،عابدیہ مشن کے رہنماء اور خطیب و امام جمعہ جامعہ مسجد وامام بارگاہ باب النجف مولانا در الحسنین عابدی ،ایس ایس پی سندھ پولیس ڈاکٹر محمد عباس رضوی،ایس پی سندھ پولیس سید قمر عباس ،ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم سید لخت حسنین زیدی ،سیکریٹری صحت حکومت سندھ ڈاکٹر منصور عباس ،ممتاز دانشور سید مسعود رضوی ،اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی شریک ہوئے ۔

انہوں نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح فروغ محبت کا پیغام جاتا ہے لہٰذا ہمیں تعمیری سوچ اور معاشرے کی بہترین کارکردگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر غزہ کے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اسرائیلی مظالم سے مسلمانوں کو نجات ملے اور عالم اسلام ملکر یہودیوں کا مقابلہ کریں اور قبلہ اول بیت المقدس جلد آزاد ہو ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں