چ*بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں9.9ارب روپے کا خالص منافع

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

? کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نی31مارچ2024کو ختم ہونے والی سہہ ماہی کے لئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی ہے۔اس مدت کے دوران بینک کو 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدن6.28روپے رہی،بورڈ نے فی حصص 2روپے کے عبوری نقدمنافع کا بھی اعلان کیا۔بینک کے مجموعی ڈپازٹ سالانہ کی بنیاد پر بینکنگ سیکٹر میں31.5% کے نمایاں اضافے سے 2.043ٹریلین روپے کی سطح پر رہے۔

بینک کی توجہ اپنی کسٹمر فرنچائز کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔بینک کے ایڈوانسز 754.298ارب روپے کی سطح پر رہے،جبکہ مارکیٹ کے چیلنجنگ حالات کے باوجود موثر کریڈٹ ریٹنگ ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے غیر فعال قرضوں کی شرح 124.5%رہی۔

(جاری ہے)

بینک نے 31مارچ2024تک ریگولیٹری شرائط سے زیادہ 17%کی CAR کے ساتھ مناسب سرمایہ کی حد رپورٹ کی۔بینک مسلسل اختراعی مصنوعات اور چینلز متعار ف کرواکے بہترین ڈیجیٹل بینک کے طور پر اپنی ساکھ کو مستحکم کررہا ہے۔

اس کے ڈیجیٹل سیلز اینڈ سروس ماڈل،اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل لائف اسٹائل برانچ،اور اس کے موبائل ایپلیکیشنز میں اضافے کے ساتھ لین دین کی شرح میںنمایاں اضافہ ہوا ہے۔بینک سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر ترقیاتی شعبوں کے با اعتماد اور قابل بھروسہ شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے موثر آؤٹ ریچ پروگراموں میں شامل ہو کر کمیونٹی کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کرتا رہتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں