گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا بیروزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:50

ب*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بیروزگار نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اسکیم 1کروڑ روپے تک کے فنڈز پر مشتمل ہو گی۔گورنر سندھ روزگار اسکیم کا باقائدہ اعلان آج بروز جمعہ کو کرینگے۔روزگار اسکیم میں ملکی اور غیر ملکی بزنس مین بھی شامل ہیں جو اعلی تعلیم یافتہ قابل طلبہ کے آئیڈیاز پر کام کرینگے اور طلبہ کوبھی 30فیصد کا پارٹنربنائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ گورنر انیشیٹیو روزگار اسکیم میں ان طلبہ کے آئیڈیاز کو اہمیت دی جائے گی جو دور جدید کے مطابق آئیڈیاز تورکھتے ہیں مگر بینک کی جانب سے انہیں لون نہ دیئے جانے کی وجہ سے وہ اپنے خواب کو عملی جامعہ نہیں پہنچا سکتے اس حوالے سے طلبہ اور بزنس مین ایک ساتھ بیٹھ کر آئیڈیاز کی اہمیت پر غور کرینگے او ر طلبہ کے پروجیکٹ یا آئیڈیاز کی کامیابی کی صورت میں انہیں اس بزنس کا حصہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ غیر ملکی کاروباری طبقہ نے گورنر سندھ کو اس ضمن میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ گورنر سندھ پاکستانی کاروباری طبقہ بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی طور پر35کروڑ روپے سے روزگار اسکیم کا آغاز ہو گا اور اسے بتدریج بڑھا یا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں