شاہد آفریدی فائونڈیشن نیشنل پی ڈی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ کا آج آغاز

تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ،ٹورنامنٹ ڈائرکٹر امیرالدین انصاری

اتوار 5 مئی 2024 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) شاہد آفریدی فاونڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے،جہاں پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ۔اس سلسلے میں ٹورنامنٹ ڈائرکٹر اور سیکریٹری جنرل پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن امیر الدین انصاری نے بتایا کہ ایس ای ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ میں کراچی ریجن کے میچز آج(پیر) سے شروع ہورہے ہیں ،راشد لطیف اکیڈمی کرکٹ گرائونڈ پر آج پہلے روزساڑھے نو بجے کراچی اور کوئٹہ جبکہ دوسرے میچ میں دوپہر دو بجے حیدرآباد اور ملتان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی،ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شیڈول میچوں کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،چاروں ٹیمیں بھی کراچی پہنچ چکی ہیں جنہیں ماضی کی طرح بہترین رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پی ڈی سی ڈی اے کی سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد کراچی ریجن کی مد مقابل ٹیموں کراچی ،ملتان ،حیدرآباد اور کوئٹہ کے کھلاڑیوں کااعلان کر دیا ہے ۔کراچی فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم میں رائو جاوید (کپتان )،عمر فاروق ،وحید ،ارسلان ارشد ،نعمان جدون ،خورشید علی (وکٹ کیپر ) ،ملک شیر ،کامران خان ،انس الطاف ،ابوبکر ،انس ،علی اکثر ،اسحاق جونیئر اور ہارون رشید ،کوئٹہ فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم میں عبداللہ خان (کپتان )،سیف اللہ خان (وکٹ کیپر )،سید جمن شاہ ،علی بخش ،نظام الدین ،عبید اللہ شاہ ،شیر احمد ،حافظ اللہ ،سید نصرت اللہ ،الیاس یار خان ،وسیم الرحمان ،محمد ابراہیم ،ایاز احمد ،محمد مٹھل اور شاکر اللہ ،ملتان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم میں محمد مطلوب (کپتان )،جہانزیب ٹوانہ ،عمیز الرحمان ،زبیر سلام ،ماجد حسین ،محمد حارث ،محمد زمان ،غلام محمد ،محمد آصف ،عبدالمنان (وکٹ کیپر)،محمد عرفان ،محمد طارق ،طاہر خان ،عبدالقدوس اور محمد خلیل جبکہ حیدرآباد فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم میں حمزہ سعید(کپتان )،محمد وارث ،وسیم صمد ،طیب حسین ،محمد رفیق ،رانجھن علی ،فائق انصاری ،عبدالحمید ،محمد نعمان (وکٹ کیپر)،بابر علی ،یاسر انصاری ،محمد جبار ،زبیر احمد ،جاوید بیگ اور اسامہ شامل ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں