مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری

جمعہ 26 اپریل 2024 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے بجلی کی عدم فراہمی اوراربوں روپے کی اًووربلنگ پر تشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ اوربلنگ کا تذکرہ وفاقی وزیر داخلہ بھی اپنی پریس کانفرنس میں کرچکے ہیں،جبکہ وفاقی وزیرتوانائی نے اس کااعتراف کیا۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اووربلنگ ذریعے اورمیٹرتبدیلی کے نام پر اضافی وصولیاں کی گئیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،عوام یہ سوال کررہے ہیں کہ بجلی تقسیم کارکمپنیاں جو عوام پر ظلم ڈھارہی ہے، اس کے سامنے حکومت خاموش کیوں ہیں ان اداروں اورملوث افسران کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے ۔

اوربلنگ کے معاملہ ان کو کھلی چھوٹ کس نے دی ہے ٹھنڈے کمروں میںبیٹھے حکمرانوں کواحساس نہیں کے عوام کس اذیت سے گزررہے ہیں۔قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس ہنگامہ آررائی ،الزام تراشیوں تک محدودہیں عوامی مسائل پربات کرناگوارانہیں سمجھتے ۔انہوں نے کہاکہ اوربلنگ میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ہونے چاہیے،انہوں نے کہاکہ سناہے کہ بجلی صارفین پراربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کیلئے بجلی مزیدمہنگی کی جارہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں