زندگی ، مائی ٹی ایم اور کیش ان نے پاکستانی عازمین حج کیلئے ادائیگی کا جدید نظام متعارف کروادیا

جمعہ 26 اپریل 2024 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) زندگی جے ایس اور مائی ٹی ایم نے کیش ان ( کے ایس اے ) کے اشتراک سے سعودی وژن2023کے مطابق بالخصوص پاکستانی حجاج کیلئے ادائیگی کا جدید نظام متعارف کروادیا ہے ۔ کیش لیس حج کیلئے یہ اقدام LEAP کانفرنس میں متعارف کروایا گیا جس سے فیسوں اور ٹیکسوں میں کمی کے ذریعے سہولت اور آسانی میں اضافہ ہوگا۔

یہ تاریخی اقدام حاجیوں کیلئے نہ صرف سہولت اور آسانی کو یقینی بناتا ہے بلکہ حج کی خدمات میں مستقبل میں پیش رفت کیلئے بھی مثال قائم کرتا ہے۔یہ اقدام2023تک 70فیصد نان کیش ٹرانزیکشن کے حصول کے 2030کے وژن کی طرف پیش قدمی کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستانی عازمین حج کیلئے حج کے حوالے سے روایتی مالی چیلنجز بشمول ویزا فیس، رہائش اور سفری سہولیات کیلئے متعدد ٹرانزیکشن کاانتظام اب منظم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی زائرین زندگی ڈیبٹ کارڈز استعمال کریں گے جس سے انہیں پریشانی کے بغیر تمام ٹرانزیکشن کی سہولت حاصل ہوگی۔جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ یہ اشتراک مذہبی فرائض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ہماری نمایاںکوششوںکو ظاہر کرتا ہے۔اس سے نہ صرف پاکستان کے مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے عزم کو تقویت ملتی ہے بلکہ یہ اقدام سعودی وژن2030کے مطابق ہے۔

حج کیلئے کیش لیس حل متعارف کروا کر ہم سہولت اور سیکورٹی میں نئے معیارات قائم کررہے ہیں اور ایک ایسے ایکو سسٹم کو فروغ دے رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی اور روایت یکجا ہوتے ہیں۔یہ اقدام ایک ایسے مستقبل کیلئے ہمارے مشترکہ وژن کا ظاہر کرتا ہے جہاں معیشت اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہر شخص مستفید ہو۔‘‘چیف آفیسرزندگی نعمان اظہر نے کہا’’ زندگی کا قیام سرحدکے آر پار صارفین کی زندگیوں پر مثبت اور معنی خیز اثرات مرتب کرنے کیلئے لایا گیا۔

یہ اقدام سادہ لیکن اثر انگیز مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے ہمارے وژن کا عکاس ہے۔پاکستان سے ہر سال 40لاکھ سے زائد پاکستانی عمرہ اور حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں جو پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں زندگی کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہمیں اس اہم اقدام کا حصہ بننے پر خوشی ہے‘‘ ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں