گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت

جمعہ 26 اپریل 2024 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔گورنرہائوس سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے جسمانی معذور شخص کی وہیل چیئر چلا کر پنڈال میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکانے بھرپور تالیاں بجا کر گورنر سندھ کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو ڈس ایبل نہیں مانتا، یہ ہم سے زیادہ ذہین اور ہمت والے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا،گورنر روزگار اینی شیٹو شروع کرنے جارہے ہیں،جس کے تحت لوگوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کا قرضہ دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ اللہ سے دعا ہے جب تک اس منصب پر ہوں لوگوں کے کام آتا رہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں