وزیراعلی سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنراجا کی ملاقات

جمعہ 26 اپریل 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کنی وگنراجا کی اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت یو این ڈی پی کے سندھ میں جاری پائیدار ترقی، نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ وزیراعلی سندھ نے یو این ڈی پی کی جانب سے کراچی میں''مضبوط سندھ: وعدوں سے تعمیر تک''کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری یو این ڈی پی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں