اسمگل کیے جانے والا ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا اسمگل کیے جانے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

یہ آپریشن نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا جہاں سے ایرانی ڈیزل سمیت مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی اشیا ء ضبط کی گئی ہیں۔آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس سمیت دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں