پاکستان میں سکھ سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے، گورنر سندھ

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سکھوں کے تہوار بیساکھی کی تقریب میں شرکت کی،پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے صدر مگن سنگھ نے گورنر سندھ کا استقبال کیا، گورنر سندھ نے مگن سنگھ کے ہمراہ بیساکھی تہوار کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے سکھ کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی سکھ مذہب میں نئے سال کا آغاز ہے، پاکستان میں سکھ سمیت دیگر مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے کی مکمل آزادی ہے، اور آج کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمیں اتحاد، مساوات اور انسانیت کی خدمت کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے، یہ تہوار ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات اور مساوات، ہمدردی اور بے لوث خدمت کے اصولوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن کی انہوں نے حمایت کی، دعا ہے کہ یہ تہوار آپ کے گھروں اور برادریوں میں امن و خوشحالی لائے۔ تقریب میں شرکت کرنے پر پاکستان سکھ یوتھ کونسل کے صدر مگن سنگھ نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں