اکابرین امت کی فکر کو فروزاں کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں،پیر ارشدکاظمی

نظام مصطفیﷺ کانفاذ محض نعروں سے ممکن نہیں ہے، سالانہ تقریب ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے خطاب

منگل 30 اپریل 2024 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) تحریک اہلسنّت پاکستان کے صوبائی دفتر دارالعلوم سبحانیہ رحیمیہ شاہ لطیف ٹائون میں منعقدہ سالانہ تقریب ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پیر سید ارشدعلی شاہ کاظمی نے کہاہے کہ تحریک اہلسنّت پاکستان اکابرین اہلسنّت کی جماعت ہے جو اکابرین امت کی فکر کو فروزاں کرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے، ان شاء اللہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ نافذ کریں گے، کارکنان فکر انقلاب نظام مصطفی ﷺ کا پیغام گلی گلی اور گھر گھر پہنچائیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک اہلسنّت پاکستان کے کارکنان اس نفسانسی کے دور میں راہ عزیمت کے مسافر ہیں ،انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں انقلاب نظام مصطفی ﷺ کی جدوجہد ہی عاشقان مصطفیﷺ کی اصل منزل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک میں نفاذ نظام مصطفی ﷺ کے لئے بے خوف اور بے لوث جدوجہد ضروری ہے، کیونکہ نظام مصطفیﷺ کانفاذ محض نعروں سے ممکن نہیں ہے، ایساہوتاتو سرکار دوعالم ﷺ کبھی بھی جنگیں نہ لڑتے۔

حضوراکرم ﷺ نے حیات ظاہری کو عملی زندگی بنایا۔ تقریب سے تحریک اہلسنّت کراچی کے صدر علامہ فیصل عزیز بندگی اور جنرل سیکریٹری مولانامحمدشفیع قادری نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ کارکنان اپنی اصلاح کو جاری رکھتے ہوئے اصلاح احوال کا فریضہ بھی انجام دیں اور معاشرے میں پھیلے ہوئے مسائل کے حل میں عوام کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ باہمی تعاون ،اتحاد اور اتفاق سے ہی بہترین معاشرہ تشکیل پاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں