آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا،علامہ سید ساجد علی نقوی

مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

منگل 30 اپریل 2024 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کایکم مئی یوم مزدور کے موقع پر کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یہ دن مزدوروں کی جدوجہد کی یاددلاتاہے مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںستم ظریفی یہ ہے کہ مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے افسوس 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکاقائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہی مزدور، کسان اور جفا کش قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیںوطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں