پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات حملے میں شدید زخمی ہوگئے

Sajid Ali ساجد علی منگل 21 مئی 2024 18:03

پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن پر نجی چینل کے دفتر کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے، رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے جی این این ٹی وی چینل کے آفس کے باہر اس وقت حملہ کیا جب وہ پروگرام ریکارڈنگ کے بعد وہاں سے واپس جا رہے تھے، اس حملے میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا چہرہ زخمی ہوگیا، نامعلوم افراد رؤف حسن پر حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ نہایت شرمناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، سب سے بڑی جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پر دن دیہاڑے وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد حملہ کر گئے، دارالحکومت میں کسی اور کی زندگی کیا ہی محفوظ ہونی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے کہ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری تحریک انصاف رؤف حسن جیسے شریف النفس اور مخلص بندے پر جان لیوا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، ہم امید کرتے ہیں اسلام آباد پولیس جس توانائی سے تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن میں پیش پیش ہوتی ہے ویسے ہی رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں