پیپلز پارٹی کا پی اے سی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو نہ دینے کا فیصلہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، تعلیم، بلدیات، داخلہ سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں ہمارا حق ہے،ایم کیو ایم

منگل 21 مئی 2024 16:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کی چیئرمین شپ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان)کو نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں 34 محکمہ جاتی قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ایم کیو ایم پاکستان کو 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل یا آزاد امیدواروں کو 3 قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کو آزاد ارکان کی حمایت پر ایک قائمہ کمیٹی ملنے کا امکان ہے جبکہ پبلک اکانٹس کمیٹی سمیت 22 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو ملے گی۔ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، تعلیم، بلدیات، داخلہ سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں ہمارا حق ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں