-گلشن اقبال ٹاؤن کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے،ڈاکٹر فواد احمد

ج*گلشن اقبال ٹاؤن میں اینٹی انکروچمنٹ اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 21:00

:کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی،چیئرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی محمد آصف آزاد سمیت محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے افسران وملازمین نے شرکت کی۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر گلشن اقبال ٹاؤن کی حدودد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد کوشش کر رہے ہیں کہ گلشن اقبال ٹاؤن کو ہر لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن کیا جائے اور اس سلسلے میں شب وروز کام بھی کر رہے ہیں تجاوزات ایک اہم مسئلہ ہے جسے دور کرنے کیلئے گلشن اقبال ٹاؤن اقدامات کر رہا ہے جبکہ گلشن اقبال ٹاؤن کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، اسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کیلئے ہمیں کے ایم سی کا تعاون درکار ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں