پاکستان میں مزدور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں مزدور دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے ،سردار عبدالرحیم

منگل 30 اپریل 2024 21:00

5کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے مزدور ایک ہو جائے کیونکہ متحد ہونے کے سوا مزدوروں کو ان کے جائز حقوق اور مراعات کا حصول ناممکن ہے ، پاکستان میں مزدور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں مزدور دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے ، مزدور اپنے بچوں کو بھوک و افلاس میں دیکھتے ہوئے خودکشیاں کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ویجز نہیں دئیے جارہے ہیں ، ٹھیکیداری نظام کو پروان چڑھایا جارہا ہے لحاظہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں ادا کیں جائیں اور انہیں صحت ، تعلیم ، اور رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں