کراچی ، گیس چوری میں ملوث معروف گلاب ہوٹل کا مالک گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) گیس چوری میں ملوث معروف ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم گیس کی سروس لائین سے براہ راست چوری کر کے ہوٹل چلا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، گیس چوری میں ملوث چائے گلاب ہوٹل کے نام سے معروف ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔گیس چوروں کے خلاف ادارے سی جی ٹی او اور ریکوری نے کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں چائے کے ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ملزم گیس کی سروس لائین سے براہ راست گیس کی چوری کر کے ہوٹل چلا رہا تھا ، چائے گلاب ہوٹل کے مالک شمس الحق کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔ایس ایس جی سی پولیس نے ملزم شمس الحق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ چھاپہ مار ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق ملزم شمس الحق پر چوری کئے جانے والے گیس لوڈ کے حساب سے ہرجانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ گیس کی چوری روکنے کیلئے سوئی سدرن پر عزم ہیں ،اس سے ملک اور ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے، گیس چوروں کیخلاف مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں