وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات

بدھ 1 مئی 2024 18:12

وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن نے ملاقات کی۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں سندھ ریونیو بورڈ کی ریونیو کلیکشن کا جائزہ لیا گیا، سندھ ریونیو بورڈ نے مالی سال 24-2023 میں مارچ تک 185.2 بلین روپے جمع کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 23-2022 میں مارچ تک 148.3 بلین روپے جمع کیے تھے، حالیہ مالی سال کے 9 ماہ میں ایس آر بی نے 29 فیصد سے زائد رقم جمع کی ہے۔

اس موقع پرسیدمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے اپریل 2024 میں 18.8 بلین روپے کی کلیکشن کی، گزشتہ سال اپریل 2023 میں ایس آر بی نے 15.2 بلین روپے کی کلیکشن کی تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایس آر بی کی صرف اس سال اپریل کی کلیکشن گزشتہ برس سے 23 فیصد زائد ہے، سندھ ریونیو بورڈ ٹیکس کلیکشن کا ایک بہترین ادارہ بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں