’’عشق مرشد‘ ‘کے بعد لوگ انٹرنیٹ پر در فشاں ہاٹ تلاش کرتے رہے، اداکارہ کا شکوہ

انٹرنیٹ پر کسی بھی اداکارہ کی ہاٹ تصاویر اور ویڈیوز تلاش کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اداکارہ

بدھ 22 مئی 2024 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) مقبول اداکارہ در فشاں سلیم نے شکوہ کیا ہے کہ حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ان کے مقبول ترین ڈرامے ’عشق مرشد‘ کے بعد لوگ انٹرنیٹ پر ان کی ہاٹ ویڈیوز اور تصاویر تلاش کرتے رہے۔در فشاں سلیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں وہ انٹرنیٹ پر اپنی ہاٹ ویڈیوز اور تصاویر تلاش کیے جانے کا شکوہ کرتی دکھائی دیں۔

در فشاں سلیم کی مذکورہ وائرل کلپ کچھ ہفتے قبل ایک پروگرام کے دوران کیے گئے خطاب کی ہے، جہاں انہوں نے شوبز سمیت سوشل میڈیا صارفین کے رویوں پر کھل کر بات کی تھی۔وائرل ویڈیو میں در فشاں سلیم بتاتی ہیں کہ کچھ دن قبل بہت سارے لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بھیجی، جس کے بعد مجبور ہوکر انہوں نے مذکورہ ویڈیو دیکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں لوگ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ عشق مرشد کو تلاش کر رہے ہیں لیکن مذکورہ ڈرامے کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک خاص چیز بھی تلاش کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے شکوہ کیا کہ ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ لوگوں نے انٹرنیٹ پر عشق مرشد میں درفشاں سلیم ہاٹ کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔اداکارہ کی جانب سے درفشاں سلیم ہاٹ کو تلاش کرنے کی بات کہنے پر پنڈال ہنس پڑا اور اداکارہ نے شکوہ کیا کہ پاکستانی معاشرے کے مرد اس طرح کے ٹرینڈز کو بڑھاتے ہیں۔در فشاں سلیم نے مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ پر زیادہ تر مرد ہی ہوتے ہیں اور وہ ہی در فشاں سلیم ہاٹ کو تلاش کرکے ایسے ٹرینڈز بناتے ہیں۔

اداکارہ نے ساتھ ہی پاکستانی مردوں کی تعریفیں بھی کیں اور کہا کہ انہیں اجازت دینے اور اعتماد دینے والے بھی ان کے والد اور بھائی مرد ہیں، اس لیے انٹرنیٹ پر کسی بھی اداکارہ کی ہاٹ تصاویر اور ویڈیوز تلاش کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں