وزیراعلیٰ سندھ سے ایس آر بی کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات

سندھ ریونیو بورڈرواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں29فیصد زیادہ ریونیواکھٹاکیا،واصف میمن

بدھ 1 مئی 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی)نے 24-2023 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 185.2 بلین روپے اکٹھے کیے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے نو ماہ کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور انہیں اپنے ادارے (ایس آر بی)کے ریونیو کی وصولیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مالی سال 24-20234 کے نو مہینوں کے دوران سندھ ریونیو بورڈنے 185.2 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کیا ، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 143.3 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ کامیابی 29 فیصد کی سال بہ سال نمو کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسیع تر اقتصادی سست روی سمیت مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ایس آر بی نے محصولات کی وصولی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ایس آر بی نے اپریل 2024 کے دوران 23فیصد اضافہ یعنی 18.8 ارب روپے جمع کیے ہیں، جبکہ گزشتہ اپریل 2023 میں 15.2 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں