ش*قرآن ایک انقلابی اوردلوں کو منورکرنے والی کتاب ہے،مولانا محمد دین منصوری

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

2کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری نے کہاہے کہ قرآن ایک انقلابی اوردلوں کو منورکرنے والی کتاب ہے،قرآن کی دعوت وپیغام سے منہ موڑنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ بھوک وافلاس اوربدامنی سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے ،قرآن سے مضبوط تعلق اورایمان کی دولت سے سرشار 313اپنے سے کئی گنا بڑے لشکر پر فاتح اورآج 2ارب مسلمانوں کے باوجود چند کروڑ یہودی پوری دنیاپرقابض اورمسلمانوں کے قبلہ اور پرقابض اورغزہ کو مٹی کاڈھیربنادیا گیا مگر 52مسلم ممالک خود مٹی کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کو اپنا کھویا ہوامقام حاصل کرنے کے لیے قرآن سے تعلق مضبوط اوراسکے پیغام کو نہ صرف عام بلکہ زندگی کے ہردائرے میں اسے دستورعمل بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرمرکزی آڈیٹر بشیراحمد کے بہنوئی کی وفات پردعائے مغفرت بھی کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں