Qسندھ میں میٹرک کا وقت سے قبل پیپر آؤٹ

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے، وقت سے قبل پیپر آؤٹ ہونے کی روایت برقرار رہی۔کراچی میں میٹرک کے فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے 40 منٹ پہلے وائرل ہو گیا جبکہ واٹس ایپ گروپوں میں حل شدہ پرچہ بھی وائرل ہوا۔

(جاری ہے)

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز سے ہی بورڈ کے تحت اب تک کے تمام پرچے مقررہ وقت سے پہلے وائرل ہوئے۔کئی امتحانی مراکز میں ضرورت سے زیادہ طلباء کا سینٹر لگنے کی شکایات بھی آئیں جبکہ کچھ امتحانی مراکز میں طالبات کو زمین پر بیٹھ کر پرچے دینے پر مجبور کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں