پاکستان کوسٹ گارڈز کی اوتھل اورجیونی کے علاقے میں کامیاب کارروائیاں، منشیات برآمد

ہفتہ 25 مئی 2024 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے اوتھل اورجیونی کے علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات ،چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے ، بلوچستان کے علاقے ناکہ کھاری روڈ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی المسلم کوچ کی چیکنگ کے دوران 9کلو چرس بر آمد کی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق المحمود کمپنی کی کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے 4700کلو مکس چھالیہ برآمد کرلی گئی ، ایک اور کارروائی جیونی کوسٹل ہائی و ے روڈ پر کی گئی جس میں سنگل کیبن گاڑی سے سگریٹ اور گٹکا برآمد کرلیاگیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے برآمد شدہ چرس، چھالیہ، سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق ماضی میں بھی المحمود ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر کوچز سمگلنگ میں ملوث رہی ہیں، پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں