یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور چاول مہنگا فروخت ہونے لگا

اتوار 12 مئی 2024 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء)یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20کلو آٹے کا تھیلا اوپن مازرکیٹ سے 860روپے مہنگا یعنی 2840روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1980روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت 11روپے سے زائد مہنگی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 155اور اوپن مارکیٹ میں 144روپے میں دستیاب ہے۔سیلا چاول یوٹیلٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ مقابلے 31روپے مہنگے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں چاول 314روپے میں دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 345روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں