اتحاد المدارس الاسلامیہ کے امتحانات کے رزلٹ کا اعلان

نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا

اتوار 12 مئی 2024 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات 2024ء کا اعلان کردیا گیا، جبکہ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات و اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز گلشن اقبال کے وسیع و عریض لان میں تقریب تقسیم انعامات و اسناد منعقد کی گئی، تقریب سے رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی یوسف کشمیری، مدیر معہد القرآن الکریم ڈاکٹر خلیل الرحمن لکھوی، سیکرٹری اتحاد المدارس الاسلامیہ مولانا محمد یحییٰ مجید، ناظم امتحانات اتحاد المدارس مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی، ڈائریکٹر ایجوکیشن سسٹم عبد الواحد ودیگر نے خطابات کیے۔

مقررین نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت اساس ہے جس کا ہونا اور پانا بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مسلمان کو اپنے کردار سے غیر مسلم کو متاثر کرنا چاہیے کیونکہ یہ اسلامی تعلیم ہے۔دین کے ساتھ دنیا کی تعلیم یقینا مشکل مرحلہ ہے لیکن جو طلباء ان دونوں کا حصول ممکن بناتے ہیں وہ جلد ترقی کی منازل طے کرتے ہیں اور اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان اس پر خصوصی توجہ دے رہا جس کے لیے وہ مبارک کا مستحق ہے۔

تقریب کے اختتام پر اتحاد المدارس الاسلامیہ کے تحت شعبہ تحفیظ، شعبہ تجوید، شعبہ عامہ اور شعبہ خاصہ و عالیہ کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات و اسناد سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ یہ تقریب اپنی نوعیت کی منفرد کاوش اس لیے بھی تھی کہ اس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور خواتین کے لیے پردہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں