ڈاکٹر اقبال چوہدری چھٹی بار جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر مقرر

ڈاکٹر اقبال چوہدری اس سے قبل 20 برس تک اس عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں

پیر 13 مئی 2024 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈاکٹر اقبال چوہدری کو چھٹی بار انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز (آء سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔66 سالہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو ایک بار پھر آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کا ڈائریکٹر مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈاکٹر اقبال چوہدری اس سے قبل 20 برس تک اس عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

گزشتہ سال جب ان کی پانچویں 4 سالہ مدت مکمل ہوئی تو ان کی ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔ اس دوران وہ کامسٹیک اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر جنرل کے عہدے پر تعینات پر رہے۔ تاہم اچانک ایک اعلی شخصیت کے حکم پر انہیں ایک بار پھر جامعہ کراچی نے 6 ماہ کے لیی(آئی سی سی بی ایس)جامعہ کراچی کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں