ہ*ایمریٹس گروپ نے 71 فیصد ریکارڈ منافع کے ساتھ سال 2023-24کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

پیر 13 مئی 2024 18:45

۵کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ایمریٹس گروپ نے اپنی سالانہ 2023-24رپورٹ جاری کردی جس میں منافع، آمدن اور کیش بیلنس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ایمریٹس اور ڈناٹا دونوں کے منافع میں 2023-24کے دوران منافع اور آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ۔31 مارچ 2024 ء کو اختتام پذیر مالی سال کے لئے ایمریٹس گروپ نے 18.7 ارب درہم (5.1 ارب امریکی ڈالر) کا ریکارڈ منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے 10.9 ارب درہم (3.0 ارب امریکی ڈالر) کے منافع کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے۔

گروپ کی آمدن 137.3 ارب درہم (37.4 ارب امریکی ڈالر) رہی، جو پچھلے سال کے نتائج کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ گروپ کا کیش بیلنس 47.1 ارب درہم (12.8 بلین امریکی ڈالر) رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 2 سال کے دوران گروپ کا مجموعی منافع 29.6 ارب درہم رہا، جو 2020-2022 کے دوران عالمی وبائی مرض کے نتیجے میں نقصان کے باعث 25.9 ارب درہم سے زیادہ ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ ایمریٹس گروپ نے ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ کارکردگی پیش کرکے اپنا معیار بلند کیا ہے۔ پورے سال کے دوران، ہم نے دنیا بھر میں فضائی نقل و حمل اور سفر سے متعلق خدمات کی اعلیٰ طلب دیکھی، اور چونکہ ہم صارفین کو انکی خواہش کی فراہمی کے لئے تیزی سے آگے بڑھنے کے قابل تھے، ہم نے زبردست نتائج حاصل کئے۔

ہم مضبوط شراکت داریوں اور اپنے بہترین افراد کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ سالوں سے اپنی مصنوعات اور خدمات کی مسلسل سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2023-24کے میں گروپ نے مجموعی طور پر نئے طیاروں، تنصیبات، سازوسامان، کمپنیوں اور جدید ترین ٹیکنالوجیز میں 8.8 ارب درہم (2.4 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی تاکہ اس کی ترقی کے منصوبوں کی معاونت ہو۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں